امریکی خاتون کو ایک اور دلہا بنے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: امریکا سے کراچی آئی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بوائے فرینڈ کی جانب سے دھوکا دینے کے بعد ایک اور پاکستانی نوجوان جس کا تعلق پہلوانوں کے شہر سے گوجرانوالہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے گوجرانولہ شہر کے عبدالرحمن نامی نوجوان نے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ عبدالرحمن پراپرٹی کا کام کرتا ہے ۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
نوجوان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرحمن دلہا بنا ہوا ہے اور اپنے دوستوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔