نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ’فلائی ادیل ‘نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فلائی ادیل کی پہلی پرواز 3661 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کیا۔
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر ایوی ایشن کی جانب سے اسے واٹر سلیوٹ دیا گیا۔
’فلائی ادیل‘ کراچی کے لیے ہفتہ وار 2 فلائٹس چلائے گی، جن میں ایک فلائٹ جدہ سے اور دوسری ریاض سے آپریٹ ہوگی۔
8 مزیدپڑھیں:فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فلائی ادیل کے لیے
پڑھیں:
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔