چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ساتھی ججز کی رائے سے اتفاق نہیں کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فارق نے خط لکھنے والے پانچ ساتھی ججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔
پاکستان کی 3 دیگر ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے 3 ججوں کے نام نئے ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
نئی کاز لسٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بطور سینئر جج مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل ہیں۔
اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کل سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج کے بینچ 2 میں کون ہوگا؟ عدالت عالیہ کے رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا۔
سنگل بینچز کی فہرست میں بھی جسٹس سرفراز ڈوگر کا نام دوسرے اور جسٹس محسن کا نام تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو 9ویں اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس آصف 11ویں نمبر پر موجود ہیں ۔
2 روز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں نے اپنے خط میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرانسفر ججوں کو نیا حلف لینا ہوگا اور ان کی سنیارٹی بھی اسی دن سے شمار ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے جمعے کو چیف جسٹس آف پاکستان کو خط میں کہا تھا کہ وہ کسی اور ہائی کورٹ سے جج ٹرانسفر کرنے کےلیے صدر کو ایڈوائس نہ دیں۔
پانچ ججوں کے مطابق اگر اس طریقے کو نظر انداز کیا یہ تو یہ آئین سے فراڈ ہوگا۔ تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فارق نے خط لکھنے والے پانچ ساتھی ججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ نے والے جسٹس ہائیکورٹ سے چیف جسٹس ا
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔