Jasarat News:
2025-07-26@13:34:35 GMT

پولیو کے خاتمے کیلیے وزیراعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پرشکرگزار ہیں، 2025ء کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے اور حالیہ مہم کے دوران پولیو ورکرز ملک کے دور دراز علاقوں اور دیہاتوں میں ہر جگہ پہنچ کر ایک اہم قومی فریضہ سر انجام دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں
پولیو کے تقریبا 77 کیسز سامنے آئے جو ایک بہت بڑا چیلنج اور پولیو کے حوالہ سے ایک بڑا سیٹ بیک تھا، اس سال ابھی تک جنوری میں ایک کیس ریکارڈ ہوا ہے، کاش یہ کیس بھی نہ آتا لیکن ہمیں ہر قیمت پر پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے افغانستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوگا۔شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لیے معاونت پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر شراکت داروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کے مرض کا کا خاتمہ کر سکیں گے، انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے ،ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسداد پولیو سے پولیو کے پاکستان سے نے کہا کہ کا خاتمہ انہوں نے خاتمہ کر

پڑھیں:

صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم

اسلام آباد:

صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور  ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ   پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا: ٹیمی بروس
  • تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی: امریکا نے پاکستان سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش ظاہر کردی
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • پاکستان او آئی سی کی شراکت داری کا حد درجے احترام کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں