مریدکے (آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام تر تخریب کاری کے باوجود تمام دوست ممالک پاکستان کے قریب آچکے ہیں اورپاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے اگر پی ٹی آئی مثبت سیاست کرے تو ان کے معاملات درست ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنید اکبر خان وزیراعظم کے ذریعے
چیئرمین پی اے سی بنے ہیں اور اپنی خفگی مٹانے کے لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ سابق چیئرمین بلدیہ مریدکے راناماجد نواز، کوارڈی نیٹر رانا حسیب عامراور انعام اللہ ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر سمیت کئی مقدمات اوپن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کا عمل مکمل ہو سکے۔ وزیر صنعت و پیدوار نے کہا کہ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں اور عوام انصاف کے لیے رل رہے ہیں جس کے پیش نظر عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اعلیٰ عدلیہ میں ججز لگائے جا رہے ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ججزکی تعیناتی اور تبادلوں پر کوئی استعفی دیتا ہے تو اس سے حکومت یا ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اداروں کے جوان ملک کے لئے لازوال قربانیاں پیش کررہی ہیں جبکہ فتنہ الخوارج بیرونی فنڈنگ سے ملک کو کمزور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور دیگر ممالک کے ساتھ امریکی اقتصادی تنازعہ کے پاکستان پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں ، انہوںنے دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ، کسان کارڈ، گھروںکی تعمیر کے لیے بلا سود قرضہ جات اور کسانوں کو سولر پینل کی فراہمی جیسے منصوبے پیش کئے ہیں اور ان کی محنت سے پنجاب مزید ترقی کرے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حقائق ظاہرہونے کے لیے کچھ وقت ضرور لگتا ہے تا ہم سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا بھدا چہرا عیاں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چودھری احسن اقبال نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مباحثہ جیت کر پی ٹی آئی کے سخت پراپیگنڈا کا سدباب کیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زہریلے پراپیگنڈا نے نوجوانوں کو ورغلایا تھا مگر اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ہیں اور کے لیے

پڑھیں:

دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ

اسلام آباد:

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دریائے سندھ پر 6 کینالز کے معاملے پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی پیش کش کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون کرکے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالوں کے معاملے پر سارے سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے، کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے انہیں بتایا کہ اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے رانا ثنااللہ سے مطالبہ کیا  کہ آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور انہیں دریائے سندھ پر کینالز سے متعلق تنازع پر مذاکرات کی پیش کش کی۔

اس موقع پر راشد محمود سومرو نے مشاورتی عمل میں قوم پرست جماعتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلا کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
راشد سومرو نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے متنازع کینالز پر فوری طور پر کام روکا جائے، جمعیت علمائے اسلام سندھ کا واضح مؤقف ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • طعنہ نہ دیں، ہمارے ووٹوں سے صدر بنے ہیں، رانا ثناء کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، انوارالحق کاکٹر
  • دریائے سندھ پر 6 کینالز کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر سے رابطہ
  • وزیراعظم کینالز کے معاملے کو گفتگو سے حل کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا کی ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
  • ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون