کمشنر سیسی سے ڈی جی نادرا کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میانداد راہوجو نے ڈائریکٹرجنرل کراچی ریجنل آفس نادرا احتشام شاہد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بینظیر مزدور کارڈ کے حوالے سے بات کی گئی اور کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ اس موقع پر بینظیر مزدور کارڈ کے بنانے کے عمل میں درپیش مشکلات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔