لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسروں آدم عظیم اور ان کے بھائی حسن عظیم نے فتوحات اپنے نام کرلیں۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔ حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی۔ انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی۔ حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔ ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم اور قازقستان کے باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس مدمقابل تھے۔ مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے قازق باکسر لیپی نیٹس کو مسلسل وار کرکے زمین پر گرا دیا۔ آٹھویں راؤنڈ میں بھی آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور نویں راؤنڈ میں قازق باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کو شکست دے دی۔ ریفری نے حریف باکسر کی صورتحال دیکھ کر مقابلہ روک دیا اور آدم عظیم کو فاتح قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ آدم عظیم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔ آدم عظیم نے چیمپئن بننے پر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ‘ آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھائوں گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آدم عظیم کی جیت پر کہا کہ آدم پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔ میں دبئی سے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لیکر پاکستان آؤں گا۔ باکسر آدم عظیم کی والدہ نے کہا کہ سب کو مبارک دیتی ہوں اور تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ماشاء اللہ میرا بیٹا بہت اچھا کھیلا ہے۔ سب اسی طرح آئیں اور سپورٹ کریں، پاکستانی ہمیشہ آدم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آدم نے چھوٹی عمر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام بنایا ہے۔ آدم عظیم کے والد محمد عظیم نے کہا کہ یہ ہمارے خاندان، پاکستان اور برطانیہ سب کیلئے فخر کا موقع ہے، آدم مستقبل میں مزید مقابلے جیت کر لائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا

عالمی یوتھ چیمپئین پاکستان کے عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔

عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام  کیا تھا۔

عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • پاکستانی عثمان وزیر کے مکے‘بھارتی باکسر ایک منٹ 41سیکنڈ میں ناک آئوٹ
  • باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا
  • کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • پاک بھارت باکسنگ ٹاکراآج، عثمان وزیر بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے
  • عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ