پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
٭بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پرراستے جداہونگے،نادر گبول
٭سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا،ترجمان حکومت سندھ
(جرأت نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں رہے گی پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے گرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ رہا ہے، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کر رہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
سٹی42: سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے.
ضیاءالحسن لنجار نواب شاہ سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوئے ہیں.
وزیر قانون داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے.
وہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں.
انتخابات میں وکلاء برادری نے ضیاءالحسن لنجار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وکلا نے ان کی خدمت اور قانونی شعبے میں کردار کو سراہا.
ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی پر وکلاء برادری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ کوشش جاری رہے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
کامیابی کے بعد ضیاءالحسن لنجار نے ساتھی وکلاء اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی وکلاء کی یکجہتی اور اعتماد کی علامت ہے۔