بلوچستان میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بلوچستان بھر میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔ 7 روزہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کوآرڈینٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر انعام الحق کے مطابق پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گزشتہ سال 2024 کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 73 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیو کے سب سے زیادہ 27 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
انعام الحق کہتے ہیں کہ ملک کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، وائرس کی موجودگی کے باعث پولیو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا بھی ضروری ہے۔ والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں
وزیراعظم کی وجہ سے صرف کوئٹہ میں پولیو مہم مؤخربچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، وزیر اعظم کے دورے کی وجہ سے صرف کوئٹہ میں پولیو مہم ایک روز کے مؤخر کی گئی ہے۔ بلوچستان کے باقی 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پولیو کوآرڈینٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر انعام الحق کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پولیو کوآرڈینٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر انعام الحق کوئٹہ پولیو مہم شروع ہوگی میں پولیو پولیو کے
پڑھیں:
بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔