WE News:
2025-04-26@02:41:38 GMT

صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری کے دوران چین کا سرکاری دورہ کریں گے، انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین کی دعوت دی ہے۔

اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور بالخصوص معیشت و تجارت، سی پیک، انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات

اس دورے کے دوران بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

صدر آصف علی زرداری میزبان ملک کی دعوت پر نویں ایشین سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون، تجارتی اور معاشی شراکت داری، اور علاقائی ترقی، امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ASIF ALI ZARDARI Xi Jinping آصف علی زرداری چین دورہ شی جن پنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری چین ا صف علی زرداری کریں گے کی دعوت

پڑھیں:

ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت  مسترد کردی، مگر کیوں؟

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت  مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں 24 مئی سے ہونے والی نیرج چوپڑا کلاسک تھروونگ چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے حریف نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرورر ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے سبب بھارت آنا ممکن نہیں، آپ کے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ یہ ہر لحاظ سے کامیاب ہو۔ 

واضح رہے کہ نیرچ چوپڑا کا بنگلورو کلاسک تھرورر مقابلے 24 مئی کو شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم نے ان ہی دنوں  کوریا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں حصہ لینا ہے، جس کے لیے ان کی روانگی مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی، جس کیلئے ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت
  • ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑا نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا گیا
  • چین، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے
  • وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت
  • ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت  مسترد کردی، مگر کیوں؟
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور