پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔