امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔

فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر ہی اتار کر بسوں کے ذریعے ٹرمینل منتقل کیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، تمام 104 مسافر ایمرجنسی سلائیڈز اور سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکلے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایئربس A319 طیارے کے ایک انجن سے آگ اور دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایک مسافر نے دوران پرواز انجن سے نکلتی ہوئی آگ کی ویڈیو بنائی، جس میں کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ”پلیز ہمیں یہاں سے نکالو“۔

View this post on Instagram

A post shared by FL360aero (@fl360aero)


یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکہ میں فضائی حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چند روز قبل، امریکن ایئرلائنز کا ایک طیارہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے پوٹومیک دریا میں گر گئے۔ حکام کے مطابق، حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔

جمعہ کی رات فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے دہلی پہنچ گیا

دنیا ایک بار پھر اس وقت حیران رہ گئی جب ایک 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر (پہیوں) میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی پہنچ گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب افغانستان کی ایک نجی ایئرلائن RQ-4401 کی پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، اور عملے نے ایک بچے کو رن وے پر اکیلے گھومتے ہوئے دیکھا۔

کوئی ویزہ، کوئی پاسپورٹ نہیں — بس تجسس

ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے بھارتی حکام کو بتایا کہ وہ محض تجسس کے باعث اس سفر پر نکلا۔ وہ ایران جانا چاہتا تھا، لیکن یہ بھی معلوم نہ تھا کہ جہاز کا رخ دہلی کی طرف ہے۔
لڑکا افغانستان کے شمالی شہر قندوز سے تعلق رکھتا ہے اور سکیورٹی فورسز کے مطابق، وہ بغیر کسی رکاوٹ کے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا، مسافروں کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے جہاز تک پہنچا، اور طیارے کے پچھلے پہیوں کے کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔

جان لیوا سفر – لیکن بچ گیا

ایسے سفر نہایت خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔ ہزاروں فٹ بلندی پر درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے، آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے، اور جسم سن ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اکثر افراد جو طیارے کے پہیوں میں چھپ کر سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یا تو دورانِ پرواز ہلاک ہو جاتے ہیں یا لینڈنگ کے وقت نیچے گر کر جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اس لڑکے کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت سے واپس روانگی

بھارتی سکیورٹی فورسز نے لڑکے کو حراست میں لے کر کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، اور بعد ازاں اسے اسی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا گیا۔
تفتیش کے دوران عملے کو اس کے پاس سے ایک چھوٹا سرخ آڈیو اسپیکر بھی ملا، جو شاید اس کا واحد سامان تھا۔

تحقیقات جاری

افغانستان کی سرحدی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آخر اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود ایک کم عمر لڑکا ایئرپورٹ کی حدود میں کیسے داخل ہوا اور جہاز تک کیسے پہنچا؟

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • باکو سےبھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • امریکا نے جدید ترین لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کردی
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • چین کا J-35 طیارہ، ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دوسرا اسٹیلتھ جیٹ قرار
  • 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے دہلی پہنچ گیا
  • امریکا نے چھٹی جنریشن کے جدید ترین لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری شروع کر دی
  • امریکا میں 6th جنریشن فائٹر جیٹ F-47 کی پیداوار کا باضابطہ آغاز
  • نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر آف لوڈ