سال کی دوسری پولیو مہم کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو مہم3فروری تا9فروری جاری رہے گی،سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں، کوئی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے،لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہے، ٹیمیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں نبھائیں، والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کی صحت کے ضامن ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیو کے قطرے کو پولیو
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔