یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔
کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہل کاروں کی سی ایم ایچ میں عیادت کے بعد امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، میں ابھی اسپتال سے ہوکر آیا ہوں، وہاں زخمیوں کی عیادت کی، جو کہ بہت حوصلہ مند نظر آ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے سپوتوں کو اپنا خون دے کر ماضی کی فاش اور بڑی غلطیوں کا ازالہ کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت پورے خلوص کے ساتھ ہمیں اپنی تمام توانائیاں مجتمع کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہمارے جوان، افسر، سپاہی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی دوبارہ شروع ہونے والی لہر کے خاتمے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج اپنی صفوں میں اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، مجھے امید ہے کہ انشااللہ ہم مل کر فتح یاب ہوں گے اور پاکستان سرخرو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا مقصد حقیقی اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا کے سامنے پاکستان کی ایک مستند اور فعال آواز کے طور پر ابھرے گا۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل بین الاقوامی امور، ثقافت، معیشت اور تجزیے کو ایک منفرد پاکستانی تناظر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اپنی خبریں سب سے پہلے دنیا تک پہنچائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینل کی نشریات Reuters اور AP جیسی معروف وائر سروسز کے ساتھ شراکت داری، عالمی فری لانسرز کے نیٹ ورک اور مقامی رپورٹنگ کو جوڑتے ہوئے ریئل ٹائم، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کریں گی۔ یہ پلیٹ فارم مغربی اور بھارتی اثر زدہ علاقائی میڈیا کے یک طرفہ بیانیے کا توڑ ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی بڑی خبروں کو پاکستانی زاویے سے پیش کرے گا اور عوامی سفارت کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
Post Views: 4