یوٹیوبر کو ڈارک ویب سے مسٹری باکس موصول، مواد دیکھا تو دہشت زدہ رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے 666 ڈالر کا مسٹری باکس ڈارک ویب پر خریدا لیکن اندر سے جو سامان نکلا، وہ اتنا خوفناک تھا کہ اس نے یوٹیوبر کو دہشت زدہ کردیا اور ویڈیو کو بند کرنے پر مجبور کردیا۔
ڈارک ویب انٹرنیٹ پر ایک ایسا ڈیجیٹل خطہ ہے جہاں آپ جانا نہیں چاہیں گے کیونکہ یہ ایسے آن لائن مواد سے بھرا پڑا ہے جو کمزور دلوں کیلئے نہیں ہیں۔
لیکن یوٹیوبر جو کہ کریپٹو این ڈبلیو او کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے ڈارک ویب کے مسٹری باکس کو جمع کرنا پسند ہے۔
جب یوٹیوبر باکس کھولتا ہے تو پہلے تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے، پہلے پہل ڈبے سے ٹیرو کے اصلی '1909' کارڈز، ایک کمبل اور چمڑے کے الگ الگ دستانے نکلے، ایک بھورا اور ایک سیاہ۔
پھر اس نے ایک پرانی گڑیا نکالی لیکن یوٹیوبر نے جلد محسوس کیا کہ اس کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں۔
گڑیا کی پیٹھ کی طرف دیکھتے ہوئے یوٹیوبر کو احساس ہوا کہ اندر کچھ بھرا ہوا ہے۔ اس نے اسے کھولا اور پہلی چیز جو اس نے نکالی مُڑے ہوئے کچھ کارڈز تھے۔
لیکن جب اس نے گڑیا کے اندر مزید ہاتھ ڈالا تو پلاسٹک کا چھوٹا تھیلا آیا اور اسے دیکھ کر وہ دہشت میں آگیا۔
تھیلی کے اندر نہ صرف بھنگ کی تین گھٹلیاں تھیں بلکہ ایک انسانی دانت بھی تھا۔ گڑیا کیلئے ہتھکڑیاں بھی تھیں، ایک کمبل جو کہ 200 فیصد ریشم کا تھا اور ایک ڈائری جو بظاہر ایک چھوٹی بچی کی ملکیت میں رہی تھی لیکن اس پر عجیب و غریب ڈرائنگ اور دائرے میں حروف لکھے گئے۔
اس کے بعد گڑیا سے بلیڈ، چارکول پاؤڈر، مزید پانچ انسانی دانت اور سب سے خوفناک چیز جو یوٹیوبر کو ملی، تین چھوٹی پراسرار گیندیں جن سے اتنی بدبو آرہی تھی کہ یوٹیوبر اُلٹی کرنے کے قریب تھا اور پھر اس نے فوری طور پر ویڈیو بند کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیوبر کو ڈارک ویب
پڑھیں:
گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ گوگل ایپ کی ڈسکور فیڈ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے دلچسپ ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ایپ میں ڈسکور فیڈ کو مزید متنوع اور دلکش بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔
ان فیچرز کی بدولت اب صارفین کو صرف ویب مضامین تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔
گوگل کے مطابق اب ڈسکور فیڈ میں انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹس براہِ راست دیکھی جا سکیں گی، جبکہ یوٹیوب شارٹس کا مواد بھی صارفین کو دکھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ایک ہی جگہ پر مختلف ذرائع سے معلومات اور تفریحی مواد دیکھ سکیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر اگلے چند ہفتوں کے دوران بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے صارفین کو اپنی فیڈ کو کسٹمائز کرنے کا اختیار بھی دیا ہے۔ اب آپ اپنے پسندیدہ کریئیٹرز یا پبلشرز کو فالو کر سکیں گے تاکہ ان کا زیادہ مواد آپ کے سامنے آتا رہے۔ مزید یہ کہ کسی کریئیٹر کے نام پر کلک کرنے سے اس کی پوسٹس اور مضامین کا پریویو بھی حاصل کیا جا سکے گا، جو صارفین کے لیے سہولت اور دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔
یہ اپ ڈیٹس گوگل کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت وہ سرچ اور فیڈز کو زیادہ انٹرایکٹو اور متنوع بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل نے اپنی ایپ میں اے آئی سمریز کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین کسی مضمون یا موضوع کا خلاصہ فوراً دیکھ سکتے ہیں۔ نئی تبدیلیوں کے بعد ڈسکور فیڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ اور صارف دوست ہو جائے گی۔