پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن 14 ملزمان گرفتار،05 عدد پستول، 1 رپیٹر, 16 رائونڈ، 1120 گرام چرس, 5 بوتلیں وسکی شراب اور 1980 مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمات درج۔ سدوجہ، نیوجتوئی، پھل، پڈعیدن اور خانواہن تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت میں مطلوب 6 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،راشد کھوسو سے پستول 4 رائونڈ،محمد خان سے پستول 3 رائونڈ،رفیق ڈہر سے پستول 3 رائونڈ،شمن بگٹی سے پستول 3 رائونڈ،محمد خان مری سے پستول 3 رائونڈ ،شعیب تنیو سے 01 رپیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔خانواہن تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے2مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان آزاد اور صداقت سیال ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔بھریا سٹی پولیس نے کارروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے ملزم/پتھاریدار کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم علی گوہر رند کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محرابپور، خانواہن، بھریاسٹی اور دریاہ خان مری تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 5 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا،محمد علی مگنھار سے 600 گرام چرس،اسرار شاہ سے 520 گرام چرس ،فیاض سولنگی سے 5 بوتلیں شراب،اسد ملک سے 1320 گرام گٹکا،قیہر خاصخیلی سے 660 گرام گٹکابرآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے پستول 3 رائونڈ گرفتار کرلیا پولیس نے
پڑھیں:
زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
کراچی:ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔