سابق سینیٹر سیدمحمد علی شاہ جاموٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مٹیاری( نمائندہ جسارت) مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ عدالت میں پیش۔سروری جماعت ضلع مٹیاری کے صدر رازق ڈنو ہموپوٹو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ مٹیاری کے ایڈیشنل سیشن جج امجد سومرو کی عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار کے مچلکوں پر ملزم کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کے قبضے سے اسلحہ، 6 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔