پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور : آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹروے پولیس نے لاہور سے ہرن مینار تک ایم 2 موٹروے اور لاہور سے سیالکوٹ تک ایم 11 موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ ساتھ ہی، ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر کسی کو مدد یا معلومات کی ضرورت ہو تو وہ ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔