رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر قائد میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔
بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
موجودہ مون سون سسٹم کراچی کومتاثر نہیں کرے گا: ڈی جی محکمۂ موسمیات
---فائل فوٹوڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ کے علاقے میں صبح سے اب تک 108 ملی میٹربارش ہوئی۔