ریلوے ملازمین کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے کسی بھی ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار دے دی۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ کسی بھی ریلوے ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ مجاز افسر کی اجازت لازمی ہوگی۔ اب کسی بھی ریلوے ملازم خاص طور پر کمرشل اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پہلے مجاز افسر سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو غیر ضروری قانونی کارروائیوں سے بچانا اور ان کے کام کے ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
پریم یونین کے رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ریلوے ملازمین کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پریم یونین کی مسلسل کوششوں اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اسی طرح موثر اقدامات کیے جائیں گےریلوے ملازمین نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے تحفظات دور ہوں گے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں نبھا سکیں گے۔
نیند میں خلل آنے پر ملازمہ کا نومولود پر تشدد
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف آئی آر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ:
شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ