شاہ فرمان تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا: عاطف خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
عاطف خان— فائل فوٹو
استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان صاحب تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا۔
عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان مجھ سے رابطہ کر لیتے تو معاملہ زیادہ بہتر انداز میں کلیئر ہو جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کبھی برا بھلا نہیں کہا۔
تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی عون چودھری سے ملاقات ہوئی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ اتوار کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی تھی۔
عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدفِ تنقید بنا لیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے ملاقات پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور پریس کلب سے خطاب کرنے پر خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر انڈیا میں مقدمہ درج
امریکا میں مقیم خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں اور اُن کی تنظیم سکھس فار جسٹس کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ کارروائی اس ویڈیو کے بعد کی گئی جس میں پنوں نے یوم آزادی پر وزیرِاعظم نریندر مودی کو قومی پرچم لہرانے سے روکنے پر 11 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ مقدمہ اُس ویڈیو کی بنیاد پر درج کیا جس میں پنوں نے بھارت کی خودمختاری کو کھلے عام چیلنج کیا۔ یہ اعلان 10 اگست کو لاہور پریس کلب میں منعقدہ ’میٹ دی پریس‘ تقریب کے دوران کیا گیا جس سے پنوں نے امریکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں پنوں نے بھارت کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ’خالصتان کا نقشہ‘ جاری کیا جس میں پنجاب، دہلی، ہریانہ اور ہماچل پردیش کو شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں معصوموں کا خون، مودی ذمہ دار ہے: گرپتونت سنگھ پنوں
ایف آئی آر کے مطابق پنوں نے بھارت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے اور سکھ برادری کو بھارت کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ سکھس فار جسٹس نے بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے ‘شہدا گروپ’ تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india SIKHS FOR JUSTICE سکھس فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنو