ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان آئینگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،دورہ میں دفاع، سلامتی، تجارت، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ 10سے12وزراء کاوفد بھی آئے گا،دورہ کے دوران پاک ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوگا،ماجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب ایردوان کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں دفاعی اور سلامتی تعاون، تجارت میں اضافے، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔
تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
عاصم بخاری کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر شامل ہیں۔
https://www.facebook.com/syed.javed.mushtaq/videos/1476173586891762/