کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
معروف امریکی ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ بیانکا سنسوری نے گریمی ایوارڈز 2025 میں جہاں فیشن کے نام پر فحاشی پھیلانے پر سب کی توجہ سمیٹی وہیں اب انہیں اپنی اس حرکت پر نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کانیے اپنی اہلیہ بیانکا کے ساتھ شریک ہوئے جہاں بیانکا نے اپنا کالا کوٹ اُتار کر میڈیا اور حاضرین کے سامنے برہنہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں سیکیورٹی نے انہیں فوری طور پر اس ایونٹ سے باہر نکال دیا۔
ایک غیر ملکی پیج نے ڈیلی میل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کانیے ویسٹ کو مئی میں ٹوکیو ڈوم میں دو کنسرٹس میں پرفارم کرنا تھا، لیکن گریمی ایوارڈز میں ان کی حرکت کے بعد منتظمین 20 ملین ڈالرز مالیت کے اس بین الاقوامی کنسرٹ معاہدے پر نظرثانی کر رہے ہیں جوکہ ممکن ہے کہ ختم کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جاپان میں خواتین کے حقوق سے متعلق شعور میں اضافہ ہو رہا ہے، اور کانیے اور ان کی اہلیہ کا تقریب میں جرات مندانہ لباس مقامی لوگوں کے لیے ناپسندیدہ ثابت ہوا۔ ایک مقامی ذریعے نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ’کنسرٹ کے سرمایہ کار اس معاملے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں، اور امکان ہے کہ وہ اس تقریب کے لیے فنڈنگ روک دیں گے۔‘
کنسرٹ کے سرمایہ کاروں نے گلوکار اور ان کی اہلیہ کی اس حرکت کو ’انتہائی نامناسب‘ اور ’ناگوار‘ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گریمی ایوارڈز میں بیانکا سنسوری نے ایک مختصر لباس پہنا، جو جرابوں کے نازک کپڑے سے تیار کردہ معلوم ہوتا تھا جوکہ حاضرین سمیت گریمی ایوارڈز کی انتظامیہ کو بھی نامناسب لگا اور ان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔
بعد ازاں وہ ایک اور تقریب میں مزید جرات مندانہ لباس میں شریک ہوئیں۔ یاد رہے کہ کانیے ویسٹ نے دسمبر 2022 میں بیانکا سے شادی کی تھی، جو ان کی کم کارڈیشین سے طلاق کے ایک ماہ بعد انجام پائی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، جنہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت دیگر عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے
ایرانی صدر نے کہاکہ سرحدی منڈیاں اور رابطے نئی راہیں کھول سکتے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاک ایران تعلقات تاریخی ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر اپنے دو روزہ دورے کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ایرانی صدر دورہ پاکستان ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ وی نیوز