پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔