سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اوبیرو: سوئیڈن کے شہر اوبیرو کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افرا ہلاک ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا کے پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیات جاری ہیں۔
اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔
سوئیڈن میں ماضی میں اس قسم کے چند واقعات سامنے آتے رہے ہیں، مارچ 2022 میں سویڈن کے شہر مالمو میں 18 سالہ طالب علم نے ہائی اسکول کے دو اساتذہ کو چاقو مار کر ہلاک کردیا تھا۔
اس سے دو ماہ قبل ایک 16 سالہ طالب علم کو ایک اسکول میں ساتھی طالب علم اور ایک استاد کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکول میں
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔