گورنر سندھ سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی ملاقات، اہم امور گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل ستائش ہیں۔ قونصل جنرل نے گورنرہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار