کشمیر شہہ رگ اور ریاست جونا گڑھ قلب پاکستان ہے، نوابزادی عالیہ دلاور
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریاست جونا گڑھ کی نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ریاست جونا گڑھ قلب پاکستان ہے ہم دونوں ریاستوں پر سے انڈیا کا غاصبانہ قبضہ ختم کرواکے وہاں کے عوام کو آزادی کا پیغام دیں گے۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مکمل حمایت اور ان سے اپنی وفاداری کا عہد اور بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔