فرانسیسی سفیر سے ملاقات، اسلام کی اشاعت میں دینی مدارس کا کردار اہم: چودھری سالک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لیبر مائیگریشن، انسانی وسائل کی ترقی اور بیرون ملک روزگار جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے فرانس میں مختلف شعبوں بشمول مہمان نوازی، فارماسیوٹیکل، ٹیلی کمیونیکیشن، جہاز سازی اور سول انجینئرنگ میں ترقی کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت پاکستانیوں کو فرانسیسی لیبر مارکیٹ کی مخصوص طلب کے مطابق تربیت دینے میں مدد کرے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس کے زیر انتظام امتحانی مرکز جامعہ محمدیہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے زیر انتظام امتحانات کا جائزہ لیا اور وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق المدارس کا تعلیمی اور امتحانی نظام انٹرنیشنل معیار سے ہم آہنگ اور تعلیمی اداروں کے لئے رول ماڈل ہے۔ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کرام کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاق المدارس وفاقی وزیر
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔