Jasarat News:
2025-04-26@01:17:06 GMT

آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، جماعت اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

بدین(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، اور مظلوم کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت سندھ کی تعاون سے چلنے والے تعلیمی ادارے پاتھ ہائی اسکول سسٹم میں کشمیر یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، اور ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور جماعت اسلامی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کے لیے طاقت کا ذریعہ بن گیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام میں تبدیل کرنے سے باز رہے  کیونکہ یہ پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ قومی جمہوری جماعتیں متناسب نمائندگی کے طرزِ انتخاب پر اتفاق کر لیں تاکہ حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور کسانوں کے ساتھ مجرمانہ لاپروائی فوری طور پر بند کی جائے۔

لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں کے ساتھ فقیدالمثال یکجہتی کا مظہر ہوگی اور 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والا ’’یکجہتی فلسطین جلسہ‘‘تاریخ ساز ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ​​​​​​​امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار
  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • پہلگام حملہ: بھارتی بیانیہ مسترد، کشمیریوں نے مودی سرکار کی ’چال‘ قرار دیدیا
  • پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ