عازمین حج کیلئےخوشخبری،وزیر مذہبی امور کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
عثمان خان: وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کرتے ہوئے عازمین حج کو خوشخبری سنا دی۔
لانگ حج پیکیج کے اخراجات میں 25 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح "شارٹ حج پیکیج" کی اخراجات میں بھی 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
لانگ حج پیکیج کی تیسری قسط 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی، جب کہ شارٹ پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہوگی،یہ رقم 6 فروری سے 14 فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرانی لازمی ہوگی،ہر عازم حج کو موبائل ایپ "پاک حج" پر اس کی اطلاع فراہم کی جائے گی۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
علاوہ ازیں،سال 2024 کے حجاج کرام کو پونے5 ارب روپے سے زائد کی رقم واپس کی جا رہی ہےجس میں منیٰ زون، مکہ کی رہائش، مکتب C، قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کی بنیاد پر رقم کی واپسی کی جا رہی ہے، مختلف کیٹگریز میں واپس کی جانے والی رقم کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
 5% حجاج (3358) کو 35 ہزار روپے۔
19% حجاج (12981) کو 50 ہزار روپے۔
23% حجاج (16037) کو 75 ہزار روپے۔
26% حجاج (17828) کو 90 ہزار روپے۔
10% حجاج (6784) کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے۔
3% حجاج (2228) کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے۔
وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے یہ رقم اگلے دو روز میں بینکوں کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔ 
لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
لاہور:امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔
یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔
بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔
یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔
ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔