UrduPoint:
2025-11-03@18:14:18 GMT

کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے‘ مریم نواز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کشمیری عوام مریم نواز

پڑھیں:

نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے چالیس، چالیس سال زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، اب قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا، مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقت میں’ریاست ہوگی ماں‘ جیسا ماڈل بنا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش، شہریوں میں خوف پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو ٹرینڈ مریم نواز نے متعارف کرایا وہ باقی صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا، مریم نواز پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے روز نئے پروجیکٹ شروع کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وسائل اور فنڈز کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘