کُرم: اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کُرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔
فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی، کُرم امن معاہدے کے تحت فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔
ہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے تحت فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان حکومت کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کُرم میں فریقین بھاری اسلحہ جمع کرائیں گے، ذاتی حفاظت کے لیے حکومت فریقین کو قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرے گی، کُرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے، تمام بنکرز کو گرایا جائے گا۔
جرگہ ممبر منیر بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کُرم میں اسحلہ جمع کرانے پر حکومت ہماری حفاظت کرے گی، کُرم میں پائیدار امن کے لیے فریقین متفق ہیں۔
جرگے کے ایک اور ممبر ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے دونوں فریق لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ٹل پاڑا چنار روڈ کھلنے کی جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ