امریکی شہری کو کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں 475 سال عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو 475 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ونسنٹ لیمارک نامی امریکی شہری کو غیر قانونی کتوں کی لڑائی کے لیے 100 سے زائد کتوں کو پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے 93 سنگین مقدمات اور جانوروں پر ظلم کے 10 الزامات ثابت ہونے کے بعد 475 سال قید کی سزا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 57 سالہ ونسنٹ لیمارک کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جانوروں پر ظلم کے ہر الزام کے لیے 1 سال اضافی سزا کی گئی۔
ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی لڑائی کے الزامات کی بنیاد پر دی جانے والی سزا اب تک کسی بھی شخص کو دی جانے والی سب سے طویل قید قرار دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا ونسنٹ لیمارک کی لڑائی کے
پڑھیں:
شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-6
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہارا سے سلا آرگنازیشن، ایک قدم اورخیال، کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔مہم میں خواتین، نوجوان اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے کمیونٹی سے رابط انتہائی اہم ہے آپ اور ہم نے متحد ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن بہتری کے لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کی ذمہ داری کو سمجھے اور ذمہ داری انجام دیں۔