پاکستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی تعاون میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر داخلہ نے دورۂ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔