بلاول بھٹو زرداری کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور علمی و طبی اداروں کے قیام کے لیے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور علمی و طبی اداروں کے قیام کے لیے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پاکستانی عوام افسردہ ہیں، اور ہم ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ پرنس کریم آغا خان بلاول بھٹو زرداری اسماعیلی کمیونٹی
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے نٹالی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر کی زرداری ہاوس آمد پر امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔