افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفرآباد:
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے، کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی، وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کشمیریوں کو نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے ہیں، گزشتہ روز سے کشمیریوں کے تباہ کیے جانے والے گھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔
بھارتی فوج نے پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جبکہ مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
بھارتی فوج نے صرف ضلع اسلام آباد سے 175 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت دہشتگردی فوج گرفتار مقبوضہ کشمیر مکان مسمار