افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے، کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی، وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کشمیریوں کو نے کہا کہ کشمیر کے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔