پولیس کانسٹیبل کی ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور میں پو لیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ارسلان ساتھیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اہلکار اور اسکے ساتھی جسم فروشی کرنے کا بھی الزام لگاتے رہے۔
مزیدپڑھیں:دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویڈیو بھی
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔