2025-07-25@22:33:03 GMT
تلاش کی گنتی: 451
«ویڈیو بھی»:
گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)گھوٹکی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے۔قبل ازیں بھی پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی تھیں جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی تھی۔ پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی تھی۔بتایاگیاتھا کہ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے...
گیبرڈ نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اوباما دور کے اعلیٰ حکام نے دانستہ طور پر ٹرمپ کی جیت کو روسی مداخلت سے جوڑنے کے لیے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس تیار کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے پیش رو باراک اوباما کو نشانے پر لے لیا ہے۔ چند روز قبل اپنی انتظامیہ کی جانب سے اوباما پر 2016 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بعد، ٹرمپ نے اب ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایف بی آئی اہلکاروں کو اوباما کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر...

حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔ اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ انکشاف ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کی گئی کل ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کو خودکار نظام کے تحت شناخت کر کے حذف...

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون بانو کی مبینہ والدہ گل جان کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے قتل کو ’بلوچی رسم و رواج‘ کے مطابق قرار دیتے ہوئے سرداروں اور معتبرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں گل جان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بانو کوئی کم سن لڑکی نہیں تھی بلکہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ اس کے بچے نور احمد (18 سال)، واصد (14 سال)، فاطمہ (12 سال)، صدیقہ (9 سال) اور ذاکر (6 سال) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بحثیت بلوچ،...
پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بےخبر تھے۔ A post common by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi) ان ویڈیوز میں اُن کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز...
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں ہونے والے المناک واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی کہانی میں بعض تضادات ہیں اور مؤقف کمزور لگ رہا ہے۔ اس علاقے تک میڈیا کی رسائی نہیں تو ڈائریکٹ انفارمیشن حاصل کرنا قدرے مشکل ہے۔ جو اطلاعات چھن چھن کر ہم تک پہنچ رہی ہیں، ان کا تجزیہ ہی کر کے رائے بنا سکتے ہیں۔ 3 باتیں تو بالکل صاف اور واضح ہیں۔ پہلی یہ کہ ایک مرد اور عورت کو نہایت بے رحمی اور سفاکی سے مجمع کے سامنے قتل کیا گیا۔ دوسرا یہ کہ اس کا فیصلہ مقامی جرگے نے کیا، جس پر عمل درآمد ہوا۔ تیسرا یہ کہ اس معاملے...
اسلام آباد:مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی اسلام آباد:معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے مترجم نے ویڈیو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جعلی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کی پرانی آڈیو کو حالیہ...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پُرانی لاش کو ابتدا میں اہل خانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں بھائی اور بہنوئی کراچی سے میت کو لاہور لے گئے تھے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے جب ابتدا میں لاش وصول کرنے سے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھائے تھے کہ اداکارہ نے ایسا کیا جرم کیا تھا جس پر ان کے والد نے لاش وصول نہ کرنے کا اتنا بڑا اقدام اُٹھایا۔ لاہور کے قبرستان میں تدفین کے بعد حمیرا کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ والدین شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ ممکنہ طور پر...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ چچا محمد علی...
امریکا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس نے عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ ریاست کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہوٹل ملازم نے ایک گاہک کی بیوی کو “خوبصورت” کہہ دیا، جس پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔ یہ معمولی سی بات دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست جھگڑے میں بدل گئی، اور وہاں موجود لوگوں نے اس کا ویڈیو کلپ بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا، جو اب لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ہوٹل کا ایک ملازم نہایت عام اور تعریفی انداز میں اس شخص کی بیوی کو خوبصورت کہتا...
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی لکھاری کا کہنا تھا کہ انصار اللہ بھی دیگر اسرائیل مخالف گروہوں کی نقل کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کو مختلف فوجی مشنز میں استعمال کر رہی ہے خواہ وہ پیغام رسانی ہو، ہتھیاروں کی ترسیل ہو یا فوجی کارروائیوں کی انجام دہی۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار نے اعتراف کیا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" روز بہ روز طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف طولانی جنگ کے لیے ایک نئی "حزب الله" تشکیل دے دی ہے۔ یہ رپورٹ عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت میں شائع کی گئی جسے معروف اسرائیلی لکھاری "لیور بن آری" نے مرتب کیا۔ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گوگل نے اپنے جدید اے آئی ویڈیو جنریٹر “ویو 3” (Veo 3) میں ایک نیا فیچر شامل کر دیا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین ساکت تصاویر کو مختصر اور دلکش ویڈیوز میں تبدیل کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر جیمنائی ایپ میں موجود ہے، جہاں “پروموٹ باکس” کے ٹولز میں “ویڈیوز” کے آپشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی تصویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ تصویر کے ساتھ صارف کو صرف مطلوبہ تصور اور آڈیو سے متعلق ہدایات تحریر کرنی ہوں گی، باقی تمام کام ویو 3 خود کرے گا۔یہ ٹول مئی 2025 میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرایا گیا تھا اور صرف AI Ultra اور AI Pro...
گوگل نے پاکستان میں صارفین کے لیے اپنا جدید ترین ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 اور Flow متعارف کرا دیا ہے۔ ویو 3 ایک ویڈیو جنریشن ماڈل ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں گوگل اے آئی پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ نئی صلاحیت صارفین کو اس سال کے اوائل میں متعارف کرائے گئے Veo 3 پر بنائے گئے طاقتورفوٹو ٹو ویڈیو فیچر کے ذریعے آواز کے ساتھ اپنی پسندیدہ تصاویر کو 8 سیکنڈ کے واضح ویڈیو کلپس میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟ دنیا بھر میں صارفین محض 7...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اچانک موت کے بعد اب ایک نئی ویڈیو نے معاملے کو متنازع اور سنجیدہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ان کی قریبی رشتہ دار (بھابھی) نے حمیرہ کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمیرا اصغر مالی اور ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی بھابھی کے مطابق، حمیرہ نے بارہا اپنے خاندان سے مدد مانگی مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حمیرہ کے بھائی، نوید اصغر نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا اور...
یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنے مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس سے بہت سارے صارفین کو اس پلیٹ فارم سے ہونے والی کمائی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد غیر مستند، غیر معیار اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے جانے والی ویڈیوز کو روکنا ہے۔ یوٹیوب اب صرف ایسے مواد کو مونیٹائز کرے گا جس میں اصلیت، تخلیقی محنت اور انسانی عمل دخل واضح ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عدالتی حکم پر بلاک ہونے والے 27 یوٹیوب چینلز تک کیا وی پی این کے ذریعے رسائی ممکن ہے؟ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے اصول ان ویڈیوز کو نشانہ بنائیں گے جو آج کے دور میں ‘غیر مستند’ سمجھی جاتی...
اسلام ٹائمز: تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بلتستان کے سب ڈویژن روندو طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں 13 محرم الحرام کا مرکزی اور قدیمی جلوس نکالا گیا، طورمک کے تقریباً 18 گاؤں سے 4 ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو مرکزی امام بارگاہ کشیپا پہنچے، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امامبارگاہ کشیپا میں مختصر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء...
اسلام آباد (صغیر چودھری) صنعتی تنازعات کے حل کیلئے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس( ر) شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں بچنے والی لاکھوں روپے کی رقم کو سٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیر...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL2At9PMS0V/?utm_source=ig_web_copy_link صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ...
جدید دور میں جہاں اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں، وہیں دو معروف موبائل برانڈز ”انفنکس“ (Infinix) اور ”ون پلس“ (OnePlus) پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جن سے صارفین کی پرائیویسی اور ذاتی معلومات شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دونوں کمپنیوں پر خفیہ طور پر ڈیٹا چرانے، جاسوسی کرنے اور صارف کی اجازت کے بغیر حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات ہیں۔ Infinix: پہلے سے نصب میلویئر، خفیہ ایپ، اور ڈیٹا لیکس ”ٹرانسن ہولڈنگز“ (Transsion Holdings) کے تحت چلنے والے انفنکس فونز کے بارے میں ”سیکیور- ڈی“ (Secure-D) نامی سیکیورٹی ادارے نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ ان فونز میں ”xHelper“ اور ”Triada“ جیسے خطرناک میلویئر پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی...
لندن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔ اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات سے گھرے ایک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی چشمے کے صاف شفاف پانی میں ایک خطرناک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حیرت اور خوف کے ملے جلے جذبات میں گھرے مقامی افراد نے فوری طور پر محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں یہ واقعہ نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس کی وجہ وہ حیران کن ویڈیو بنی جس میں ایک خاتون اہلکار تن تنہا 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو قابو میں لاتی دکھائی دیتی ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی باہمت خاتون ڈاکٹر جی ایس روشنی، محکمہ جنگلات میں کئی...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔ شاہ رخ پاکستان...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
کراچی،ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ویڈیو سکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ولولہ انگیز تقریر پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایمان درانی کے خطاب نے عوامی توجہ حاصل کر لی، جس میں انہوں نے شہریوں سے جذباتی انداز میں سوال کیا: “یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لیے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟” یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ہزاروں صارفین نے اسے شیئر کیا، تبصرے کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں ایمان درانی قوم سے اپیل کرتی نظر آئیں کہ وہ شکایتیں کرنے کے بجائے اپنے فرائض کو پہچانیں اور...
کانٹا لگا گرل سے مشہور بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی محض 42 سال کی عمر میں اچانک اور غیر متوقع موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کردیا جب کہ وہ مکمل طور پر صحت مند بھی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو شیفالی زری والا کو ان کے شوہر رات گئے اسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں آنے والی خبروں میں انکشاف ہوا تھا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہوسکتی ہے لیکن دل کے دورے کا سبب خون میں الیکٹرولائٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ تھا۔ جس کی وجہ مبینہ طور پر اداکارہ کا...
کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) لاہور میں نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جساکتا ہے کہ بظاہر ہشاش بشاش نظر آنے والے ایک نوجوان پروفیسر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران اچانک وہ نیچے فرش پر سجدے کی حالت میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود افراد تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور فوری ایک شخص آگے بڑھ کر جب نوجوان پروفیسر کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے نوجوان پروفیسر کا انتقال ہوچکا ہے۔ بعد ازاں مرحوم پروفیسر کی شناخت نیاز احمد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوسٹن:امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ایک شہر میں آسمان پر نمودار ہونے والی ایک پراسرار پرواز کرتی چیز نے عوامی دلچسپی اور تجسس کو بے حد بڑھا دیا ہے۔یہ حیران کن واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب مقامی شہری کولین میکورمیک نے اپنے موبائل فون سے اس ناقابلِ فہم مظہر کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کی شکل اور حرکت نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ ماہرین فلکیات اور یو ایف او (Unidentified Flying Object) کے محققین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔کولین کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اردو پوائنٹ حقائق سامنے لے آیا۔ ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان میاں منظور وٹو کے پوتے جمال وٹو نے بتایا کہ ان کے دادا تقریباً پچھلے 10 سال سے علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ اب چل پھر نہیں سکتے اور ان کی عمر بھی اس وقت 86 سال کے لگ بھگ ہے جس کے باعث بھی انہیں کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں منظور وٹو کو عارضہ قلب لاحق ہے، ان کی ہڈیوں...
بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی، جو ایران کی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے ان کی مبینہ شہادت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم آج ان کی زندگی کی تصدیق ایک عوامی تقریب میں ان کے عوام کے درمیان موجود ہونے کی ویڈیو اور تصاویر سے ہو گئی۔ ایرانی ریاستی میڈیا، بشمول تسنیم نیوز ایجنسی اور پریس ٹی وی نے ایسی فوٹیج شائع کیں جن میں قاآنی تہران کے انقلاب اسکوائر میں ’جشن فتح‘ کے دوران بھیڑ میں دیکھے گئے۔ یہ ویڈیوز اور تصاویر دعووں کو مسترد کرتی ہیں، جن میں نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ قاآنی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم پاسداران انقلاب کی جانب سے کوئی باضابطہ...
لاہور: شہر میں دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والے جھپٹا مار گینگ کو ٹھوکر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ دوران کارروائی 3 رکنی گروپ کو ٹریس کرکے ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دفتر جاتی خاتون کا پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اور یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ ملزمان سے 9 موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی جبکہ چوری...
راولپنڈی: جی ٹی روڈ باہتر کے قریب ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ دو ڈمپرز سمیت چار ڈرائیورز و ہیلپرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویڈیو میں ڈنڈے اور لوہے کی راڈ اٹھائے افراد کو باوردی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر وے پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے منت سماجت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈمپر ڈرائیورز تشدد کرنا نہیں چھوڑتے تو تنہا پولیس اہلکار بھاگ کر دکان میں پناہ لیتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس عملہ ڈمپرز کے خلاف اوور لوڈنگ مہم میں مصروف تھا کہ 40 کے قریب ڈرائیور اور عملے نے...
راولپنڈی: جی ٹی روڈ باہتر کے قریب ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں ڈنڈے اور لوہے کی راڈ اٹھائے افراد کو باوردی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر وے پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے منت سماجت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈمپر ڈرائیورز تشدد کرنا نہیں چھوڑتے تو تنہا پولیس اہلکار بھاگ کر دکان میں پناہ لیتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس عملہ ڈمپرز کے خلاف اوور لوڈنگ مہم میں مصروف تھا کہ 40 کے قریب ڈرائیور اور عملے نے موٹروے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، 15 سے 20 ڈرائیوروں نے پولیس اہلکار کو تشدد...
پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLOyThhNSwu/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== تاہم سوشل میڈیا...
قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔ صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ...
انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسرے دن گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔ @fahadedits67 Rishabh Pant Fight with Umpire ????????????#trending #fyppppppppppppppppppppppp #viral #illu #fyp #trend ♬ original sound – $heikh???????? اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب کمنٹری...
اپنے ویڈیو پیغام میں وہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہتی ہیں کہ میڈیا کو تو مودی کا نام سن کر سانپ سونگھ جائیگا، لیکن غیر جانبدارانہ انتخاب اور آپکے ووٹ کیساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، خاموش تماشائی مت بنیے، اسکی مخالفت کیجیے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی تو جمہوریت کا جنازہ نکال ہی رہے ہیں، لیکن اگر کوئی ان کے اس گناہ میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے، تو وہ الیکشن کمیشن ہے۔ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے 45 دنوں بعد اس سے...

جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران پر اسرائیلی حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف احتجاج، ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: احتجاجی اجتماع میں مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس...
21 جون 2009 میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے کیا تھا آج 16 برس بعد اسی روز گرین شرٹس کے پاس ہاکی میں بڑا ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے تاہم سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا مضبوط ٹیم کو ہرانے کے بعد قومی ہاکی ہلئیرز کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل آج سے 16 برس قبل اسی روز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی20...
---فائل فوٹو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کے سر کے بال مونڈ دیے، گن پوائنٹ پر ڈانس کروا کر نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ جلالپور بھٹیاں میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی پر تشدد کیا جس کا متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اور بیوی میں کئی ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی، مار پیٹ سے تنگ آ کر پہلی بیوی میکے چلی گئی تھی، شوہر نے کوارٹر میں بلاکر گن پوائنٹ پر ڈانس کروایا، نازیبا ویڈیو بنا کر سر کے بال بھی مونڈ دیے اور ویڈیو وائرل کرنے...
ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔رضا پہلوی کے مختلف پیغامات اور ان کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں۔اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا منصوبہ بھی بیان کردیا۔
ڈسڑکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مبینہ بہیمانہ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کے افسران کی نگرانی اور موجودگی میں اسیران پر مبینہ تشدد کی وڈیوز سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں جیل انتظامیہ کے باوردی آفیسر کو کرسی پر بیٹھ کر مشقتی سے خود کو دبواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جیل انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ قیدی کو دیگرساتھی قیدیوں کو لتر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج...
نوجوانوں میں ون ویلنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا بڑھتا ہوا شوق تشویش کا باعث ہے۔ ون ویلنگ کرنے والی نوجوان نسل سوشل میڈیا پر ویوز لینے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے خطرناک کرتب دکھاتی ہے۔ ایسی ہی ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو اسلام آباد کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور نوجوان کے ساتھ پچھلی سیٹ پر ایک خاتون بھی بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ارد گرد موجود دیگر موٹر سائیکل سوار ان کی ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی نے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کر رہی ہیں، جبکہ شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایات دے رہے ہیں بلکہ کامیاب نشانے پر داد بھی دے رہے ہیں۔ A post common by Crick_History (@crick.history) ویڈیو میں آفریدی ہنستے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ "یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے”. انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا: "شادی زندگی بھر کا ایک سفر اور...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر تشکر‘...
پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے لاہور کانسرٹ میں ناراض کو منانے کیلئے خاص طریقہ دے دیا۔ سجاد علی پاکستانی پاپ میوزک میں اپنے ہنر کا لوہا منوانے والے معروف گلوکار ہیں جنکا تاحال ہر گانا اور غزل شائقینِ کے لیے انکی گانوں کی فہرست میں اولین ترجیح ہوتا ہے۔ سجاد علی نے اپنی آواز اور چاکلیٹی ہیرو لُک سے عوام کا دل جیتا اور سونے پر سہاگا انکے ڈانس کا منفرد انداز بھی ہر دل کو لبھاتا تھا۔ سجاد علی کے مشہور گانوں میں ‘لاری اڈّا’ ، ‘سنڈریلا’ ، ‘چیف صاحب’ ، ‘دن پریشان ہے’ ، ‘تیرا نام’ ، ‘بیبیا’ ، ‘یاد تو آتی ہوگی’ ، ‘بولو بولو’ ، ‘چل رہن دے’ اور ‘ہر ظلم تیرا یاد...
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جیسے انھیں اس بریک اپ سے کوئی فرق ہی نہیں پڑا ہو۔ اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔ یاد رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جبکہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا، میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔...
کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔ ویڈیو میں...
تہران(نیوز ڈیسک)حالات بدلتے دیر نہیں لگتی، وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر فلسطین کے نہیں بلکہ اسرائیل کے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کرنے کے بعد صیہونیوں نے ایران پر گزشتہ رات حملہ کیا اور اس دوران متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-1-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.05-am.mp4 اس کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی حملہ کیا گیا اور 5 میزائل حملے کئے جا چکے ہیں، اس ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، جس کے مناظر وائرل ویڈیوز میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/06/fotage-2-whatsapp-video-2025-06-14-at-11.57.06-am.mp4 حالیہ وائرل ویڈیو میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا م نظر دن کی...
معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان ایک بار پھر اپنے فن اور ڈانس کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’لو گرو‘ کے مقبول گانے ’ٹوٹ گیا‘ پر ان کی ایک کلاسیکل ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس پرفارمنس میں ماہرہ خان کے ہمراہ معروف کلاسیکل ڈانسر فاطمہ امجد بھی شامل تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاراؤں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے بےحد مہارت اور جذبات کے ساتھ کلاسیکل ڈانس پیش کیا۔ ویڈیو میں کلاسیکل ڈانس کی خوبصورتی کے ساتھ جدید انداز کی جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے...
بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad....

’پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول، لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے‘، بلاول بھٹو کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیگ اٹھائے ٹرین سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول لیتے ہیں اور لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول اور لندن میں بیگ حود اٹھانا بلاؤل بھٹو زرداری pic.twitter.com/q8CZWmNg3G — Naveed???????? (@Navmohmand) June 12, 2025 صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ہمارے رہنما بیرون ممالک میں اپنا سامان بھی خود اٹھاتے ہیں اور بظاہر پروٹوکول بھی نہیں ہوتا، یہ بہت اچھی...
احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے لکھا کہ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے...
بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔ مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے...
بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے تھے ان کی عید کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند نوجوان لڑکوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے۔ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے???????? pic.twitter.com/l4Kqt7AYZW — بانکے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں زیادتی کے دو افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی ہوئی، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے...
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔...
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
عوام کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے شینا زبان میں اپنا پہلا میوزک ویڈیو ’کرے کرے‘ جاری کر دیا ہے۔ گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ مقامی گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی سلمان پارس ہی نے کی ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود علی ظفر نے علی مصطفیٰ کے اشتراک سے انجام دی ہے، جبکہ گیت کے بول ظفر وقار تاج نے تحریر کیے۔ علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے...
اسلام ٹائمز: دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ...
اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ضرور دیکھیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کلپ کو ضرور...
عوام کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے شینا زبان میں اپنا پہلا میوزک ویڈیو ’کرے کرے‘ جاری کر دیا ہے۔ گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ مقامی گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی سلمان پارس ہی نے کی ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود علی ظفر نے علی مصطفیٰ کے اشتراک سے انجام دی ہے، جبکہ گیت کے بول ظفر وقار تاج نے تحریر کیے۔ https://www.instagram.com/reel/DKj2zYeNQYi/ علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے...
بہاولپور (رپورٹ: میاں عزیز) ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو اُن کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔ ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ Tagsپاکستان
---اسکرین گریب کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔ اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیاگزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی...
ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔ یہ سپین ھے۔۔کاش ھم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ھو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار...
تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی جنگل سے نکل کر رہائشی علاقے کی ایک چھوٹی دکان میں اپنا پیٹ بھرنے گھس گیا۔ ہاتھی نے تقریباً 9 پیکٹ میٹھے چاول، ایک سینڈوچ، چپس، بسکٹس اور درجن سے زائد کیلے مزے لے لے کر کھائے اور اس دوران دکاندار اور خریدار دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ دکاندار نے ہاتھی کو ہٹانے کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے لیکن ہاتھی نے ایک نہ سنی اور کھانے میں مگن رہا۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما میں پیش آیا، جو کھاؤ یائی نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔ A hungry elephant caused havoc in a grocery store in Thailand, when he strolled in from a nearby park and helped himself...
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر و ماڈل اریکا حق نے لڑکیوں کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کرکے شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اریکا حق نے حال ہی میں ’نکتہ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل اس وقت سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا شروع کیے تھے جب وہ میٹرک پاس کر چکی تھیں اور گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے سے رہ گئیں۔ ان کے مطابق بعد ازاں انہوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، ابتدائی طور پر ’میوزک الی‘ نامی ایپ پر...
حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مبینہ طور پر جوڑے کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کردیا۔ میڈیا رپورٹس متاثرین نے واقعے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان پر متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا اور اغواء کرنے کے بعد ایک قبرستان کے قریب ویران جگہ پر لے گئے جہاں انہیں جسمانی تشدد اور خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے سامان بھی چھین لیا، شوہر کی جانب سے بار بار جنسی زیادتی سے روکنے کی درخواست کے باوجود ملزمان نے اس کی بیوی کا گینگ ریپ کیا اور اس کی ویڈیو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا 2 رکنی گینگ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان سے 10 بچے بازیاب اور 800 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد، جرمن باشندہ 2 رکنی گینگ کا سرغنہ نکلا،انٹرپول کے ذریعے جرمن باشندے کوطلب کرنے کا فیصلہ، ویڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر 100 سے 500 ڈالرز میں فروخت ہوئیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کیلئے ایک کلب بنایا تھاجہاں بچوں سے زیادتی کر کے ان...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں...
پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں...