WE News:
2025-11-18@21:16:27 GMT

میلانیا ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

میلانیا ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی ہی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ @TrueMELANIAmeme پر پوسٹ کی گئی تھی جسے بعد میں میلانیا ٹرمپ نے خود بھی ری شیئر کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اے آئی پر مبنی کانٹینٹ شیئر کرچکے ہیں، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹرمپ فیملی اپنی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پچھلی بار لوگوں نے مجھے قبول نہیں کیا، اس بار میرے پاس منصوبہ ہے، میلانیا ٹرمپ

مختصر کلپ جس کا عنوان Into The Future ہے، میں میلانیا ٹرمپ کا ڈیجیٹل ورژن دکھایا گیا ہے جو پکسلز سے ابھرتا ہے، آنکھ جھپکتا ہے اور ٹرمپ ٹاور کے شاندار انٹیریئر میں کھڑا نظر آتا ہے۔ وہ گہرے رنگ کے فارمل لباس اور اپنے نمایاں اسٹائل والے بالوں کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

Into The Future.

pic.twitter.com/hTsi5VThiZ

— MelaniaMeme (@TrueMELANIAmeme) October 1, 2025

اس منفرد انداز اور اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی پیشکش نے ناظرین کو اس کے پیغام اور مطلب کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 1 ملین ویوز حاصل کرلیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف ردعمل دیے، کچھ نے تجسس کا اظہار کیا تو کچھ نے الجھن کا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فرانسیسی صدر کے بعد ٹرمپ کی بھی خاتونِ اول سے تلخ کلامی ہوئی؟ مبینہ تکرار کی ویڈیو وائرل

یہ میم دراصل میلانیا ٹرمپ کی کرپٹوکرنسی $MELANIA سے جڑا ہوا ہے، جو ٹیکنالوجی، فیشن اور سیاست کو یکجا کرکے ایک ڈیجیٹل برانڈ شناخت بنانے کی کوشش ہے۔

صارفین نے اس ویڈیو کو لے کر کئی طرح کی تعبیرات اور پرسرار تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ میلانیا جانتی ہیں کہ ہم سب الوہی ہیں اور ہمیں صرف ’گنوسس‘ چاہیے۔ ایک اور نے نوٹ کیا کہ کیا کسی نے وہ عمارت دیکھی جو غائب ہوگئی؟

ایک صارف نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مستقبل میں جانا چاہتا ہوں، ہمیں لامحدودیت کی طرف لے چلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا اے آئی ویڈیو خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ میلانیا ٹرمپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اے ا ئی ویڈیو خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ میلانیا ٹرمپ میلانیا ٹرمپ اے آئی

پڑھیں:

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن؛ متعدد ویب سائٹس بند؛ صارفین کو مشکلات کا سامنا

عالمی سطح پر اچانک متعدد ویب سائٹس بند ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔

متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔

ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکیورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا
  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، گڑبڑ کے پیچھے کلاؤڈ فلیئر، یہ ہے کیا؟
  • انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا
  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن؛ متعدد ویب سائٹس بند؛ صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • ‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
  • اسٹارلنک پر صرف ویب براؤزنگ سے بھی آپ مارس مشن کی فنڈنگ کا حصہ بن رہے ہیں؟
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، انٹرنیٹ پر شدید ردعمل
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا