مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا؛ تصویر بنوانے کی ضد؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔
زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔
عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔
عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔
جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور اپنی جانب کھنچ کر تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔
موقع کی نزاکت کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے محافظ نے مداح خاتون کو دور کرنا چاہا لیکن عالیہ مداح کی اس بے قابو لگاؤ پر مسکرا اُٹھیں اور محافظوں کو دور کردیا۔
جس کے بعد خاتون نے عالیہ بھٹ کو مزید نزدیک کرکے تصاویر بنوائیں جو خاتون کے بیٹے نے لیں اور اس طرح پورے خاندان نے سیلفی لی۔
عالیہ بھٹ کو اسی خندہ پیشانی اور خوش مزاجی کے باعث کوئین آف گریس بھی کہا جاتا ہے۔
A post common by Zoom TV (@zoomtv)
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عالیہ بھٹ
پڑھیں:
سویڈن؛ خاتون کے رولر کوسٹر سے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کے معروف تفریحی پارک گرونا میں چلتے رولر کوسٹر سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 کے خوفناک رولر کوسٹر حادثے کی لرزہ خیز ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی، جس میں ایک خاتون کو 20 فٹ بلندی سے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں واضح ہے کہ جیٹ لائن نامی کوسٹر کا ’’سپورٹ آرم‘‘ ٹوٹنے سے گاڑی اچانک رک گئی اور جزوی طور پر پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کارِن ایلِمگارڈ تیز رفتار جھٹکے کے ساتھ ہوا میں اچھل کر نیچے گر گئی۔ کارِن کے شوہر میکائل ایلِمگارڈ نے ایک بیم پکڑ کر خود اپنی جان بچائی۔
انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ اپنی اہلیہ کو زمین پر خون میں لت پت دیکھ کر وہ یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ آیا وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ اس حادثے میں 30 برس کی ایک خاتون ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
عدالت میں انہوں نے مزید بتایا کہ اہلیہ کی جان تو بچ گئی، مگر انہیں سرجری کروانا پڑی اور وہ آج بھی جسمانی اور ذہنی تکلیفوں سے نبرد آزما ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرنے کے دوران گھاس تیزی سے اوپر آتی محسوس ہوئی، اور اگر وہ کسی سخت چیز پر گرتیں تو شاید زندہ نہ بچتیں۔
افسوسناک واقعے کے بعد گرونا لنڈ اور دو دیگر کمپنیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت 10 نومبر سے شروع ہو چکی ہے، جہاں استغاثہ کی جانب سے 1 کروڑ 80 لاکھ سویڈش کراؤن جرمانے کی درخواست کی گئی ہے، جس کا مؤقف ہے کہ کمپنیوں نے حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کی۔