بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ڈیپ فیک و جعلی ویڈیوز کی بنیاد پر تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سیکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس پیش کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

اداکاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ مواد ناصرف ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے بلکہ ہمارے چہروں اور آوازوں کا استعمال ہمارے شخصی و تخلیقی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سوا ارب روپے کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکار سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

وشال برہما نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں گزشتہ ماہ ہی رگینی دوویدی اور سنجنا گالرانی بھی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

ان یہ دونوں اداکارائیں کا تعلق بھی کناڈا فلم انڈسٹری سے تھا اور بنگلور پولیس نے منشیات ریکٹ کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لیا۔

اسی طرح مارچ کے مہینے میں بھی ایک اور اداکارہ  رانیا راؤ کو بنگلور ایئرپورٹ پر 14 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انھیں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ دبئی سے واپس آ رہی تھیں۔ ان سے برآمد ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 12 کروڑ روپے (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔

وہ یہ سونا اپنے جسم کے مختلف حصوں پر چھپا کر لائی تھیں۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ ایک بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے جڑی ہوئی تھیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ایشوریا ابھیشیک کی شکایت کے بعد یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں
  • کراچی: متنازعہ پلاٹ پر سکول کی تعمیر، 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع
  • ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس
  • صمود فلوٹیلاکے غیر مسلح امدادی کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
  • کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کو الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا
  • ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟
  • سورا 2 کی لانچنگ: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم
  • معروف بھارتی اداکار سوا ارب روپے کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار