اوپن اے آئی نے جدید ’’سورا 2‘‘ ویڈیو جنریشن ماڈل لانچ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنے آڈیو اور ویڈیو جنریشن ماڈل کا نیا اور زیادہ طاقتور ورژن سورا 2 متعارف کرا دیا ہے، جو پہلے ورژن کے مقابلے میں زیادہ حقیقی اور مستند نظر آنے والی ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق سورا 2 میں یوزر کنٹرولز اور ایڈیٹنگ ٹولز کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ یہ ماڈل ڈائیلاگ اور ساؤنڈ ایفیکٹس سے ہم آہنگ آڈیو آؤٹ پٹ بھی تخلیق کرسکتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو ان مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جو پرانے ویڈیو ماڈلز استعمال کرتے ہوئے رکاوٹ بنتے تھے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ سورا 2 مختلف ویڈیو جنریشن اسٹائلز، جیسے سنیماٹک اور رئیلسٹک، کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ کمپنی نے سورا کی آئی او ایس ایپ بھی لانچ کی ہے، جو فی الحال صرف انوائیٹ اونلی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
فیک ویڈیوز کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سورا 2 میں جدید حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ اس ماڈل کے ذریعے عوامی شخصیات کی ویڈیوز تیار نہیں کی جا سکتیں، اور کسی بھی فرد کو ویڈیو کا حصہ بنانے سے قبل اس کی اجازت لازمی ہوگی۔
ابتدائی مرحلے میں سورا 2 کو امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ آغاز میں صارفین اس ٹول کو مفت استعمال کرکے اس کی خصوصیات کا تجربہ کر سکیں گے، جبکہ **چیٹ جی پی ٹی پرو کے صارفین کو زیادہ معیاری سورا 2 پرو ماڈل تک رسائی دی جائے گی۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔