ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش کے دورے کے دوران معروف بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچ گئیں، جہاں وہ نہ صرف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کیے۔
ہانیہ عامر اس وقت بنگلادیش میں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افتخار رفسان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔
اس ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن سے اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبانوں سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ پاکستان لے جا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی سادگی، افتخار رفسان کی مہمان نوازی اور خاص طور پر ان کی والدہ کی گرمجوشی کی بے پناہ تعریف کی۔
یہ دلچسپ ملاقات دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہے جب ہانیہ عامر نے بنگلادیشی ثقافت اور کھانوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر معمولی اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ 19 ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 39 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہے، جن کا حجم 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر پر پہنچے تھے۔
اس سے قبل 12 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،اور ان کی مجموعی مالیت 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔