میٹا کا نیا فیچر: فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اب صارف کی اپنی زبان میں بولتی سنائی دیں گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ریلز ویڈیوز اب کسی بھی دوسری زبان کے بجائے صارف کی اپنی زبان میں بولتی سنائی دیں گی۔
کمپنی نے اس سہولت کے لیے میٹا اے آئی کا نیا نظام شامل کیا ہے جو ریلز ویڈیوز کو خودکار طور پر ترجمہ، ڈب اور لبوں کی مطابقت (lip-sync) کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر انگلش، ہسپانوی، ہندی اور پرتگیز زبانوں میں دستیاب ہوگا۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف برازیل میں تیار کی گئی کھانے کی ویڈیو دیکھے تو اب وہی ویڈیو اس کی اپنی زبان میں آواز اور لب و لہجے کے ساتھ پیش ہوگی۔ میٹا اے آئی نہ صرف ترجمہ کرے گا بلکہ ویڈیو بنانے والے کے لہجے اور اندازِ گفتگو کی بھی نقل کرے گا۔
یہ فیچر فیس بک پر ان صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا جن کے ایک ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جب کہ انسٹاگرام پر تمام پبلک اکاؤنٹس اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختصر ویڈیوز کو زیادہ دلچسپ اور عالمی سطح پر قابلِ فہم بنانا ہے۔
ریلز ویڈیوز کے ترجمہ شدہ ورژن پر Meta AI کا لیبل نمایاں طور پر دکھائی دے گا، تاہم ناظرین چاہیں تو اسے بند کر سکتے ہیں یا ویڈیو کی اصل زبان منتخب کر سکتے ہیں۔
میٹا اس سے قبل آٹو کیپشنز، سب ٹائٹل اسٹوریز اور گلوبل ہیش ٹیگز جیسے فیچرز کے ذریعے بھی زبان کی رکاوٹ کم کرنے کی کوشش کر چکا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو وائس کلوننگ اور لبوں کی حرکت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ابھی تک رئیل ٹائم وائس ڈبنگ اور لب مطابقت کے ایسے فیچرز وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہیں، جس سے میٹا کو اس میدان میں نمایاں برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔