ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز ان کی شہرت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے اور آواز کا استعمال براہِ راست ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے عدالت کو یوٹیوب پر موجود سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ ثبوت کے طور پر یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ مواد جعلی اور گمراہ کن ہے۔
اداکار جوڑی کی جانب سے اس کے ساتھ ہی عدالت سے ان ویڈیوز پر مستقل پابندی عائد کرنے اور تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کی استدعا کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلیے فل بینچ تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ درخواست میں وزیراعظم اوراسپیکرقومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلیے3رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس صداقت علی خان فل بینچ کے سربراہ مقرر، جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر ممبران ہونگے۔ درخواست کے مطابق ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کااصل اختیارختم کرکے وفاقی آئینی عدالت بنادی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثرہونے کا اندیشہ ہے، لاہور ہائیکورٹ ستائسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ عدالت درخواست کے حتمی فیصلہ تک ترمیم پر عملدرآمد روکے۔