سید جبران نے قومی کرکٹر حارث رؤف سے تنقید پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے معافی مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ معافی اس تناظر میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اداکار نے حارث رؤف پر سخت تنقید کی تھی۔
سید جبران نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کھلاڑی سے براہ راست معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوستو، سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا۔‘‘
اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ٹیم پر ہے۔‘‘ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا اور صارفین نے ان کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے۔ اس پر مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن سید جبران کا اپنے موقف پر نظرثانی کرنا اور کھلاڑی سے معافی مانگنا ایک منفرد عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم ناقابلِ معافی ہیں، ایسے مجرم سماج کے ناسور ہیں، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کی حفاظت کو ہر اقدام کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور انہیں ہر سطح پر ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ یہ سینٹر بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل سینٹر کی مدد سے ہزاروں بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملایا جا چکا ہے، اور یہ نظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بچوں کی حفاظت ان کی ریڈلائن ہے اور حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر جڑ سے ختم ہوں، اور سماج میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔