انٹرنیشنل لیگ ٹی20 آکشن، پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اور نسیم شاہ 80 ہزار ڈالر میں منتخب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
دبئی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اینڈرے فلیچر نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے سیزن 4 پلیئرز آکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے فلیچر کو 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کر کے انہیں اب تک کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر اسکاٹ کری کو دبئی کیپیٹلز نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خرید کر بڑا سرپرائز دیا، جب کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کو گلف جائنٹس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔یو اے ای کے فاسٹ بولرز کی ریکارڈ مانگمقامی کھلاڑیوں میں یو اے ای کے پیسرز کی مانگ سب سے زیادہ رہی۔جنید صدیقی کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدا۔محمد روہید کو ایم آئی ایمریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں سائن کیا۔وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔پاکستانی کھلاڑی بھی مرکز نگاہ رہے، پاکستانی اسٹارز کی بھی اچھی بولی لگی۔فخر زمان اور نسیم شاہ کو ڈیزرٹ وائپرز نے 80، 80 ہزار ڈالر میں خریدا۔نوجوان بیٹر حسن نواز کو 40 ہزار ڈالر میں موقع ملا۔دیگر نمایاں معاہدےمحمد نبی (افغانستان) اور ٹائمل ملز (انگلینڈ) دبئی کیپیٹلز کا حصہ بنے (80، 80 ہزار ڈالر)۔شکیب الحسن (بنگلہ دیش) کو ایم آئی ایمریٹس نے 40 ہزار ڈالر میں خریدا۔دویان پریٹوریئس (جنوبی افریقہ) شارجہ واریئرز کا حصہ بنے (1 لاکھ 20 ہزار ڈالر)۔اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مکملن 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر گئے۔تاریخی لمحہاس آکشن میں پہلی بار سعودی عرب کے کھلاڑی بھی شامل ہوئے، جہاں فیصل خان (ڈیزرٹ وائپرز) اور عثمان نجیب (دبئی کیپیٹلز) سمیت کئی نام فرنچائزز نے منتخب کیے۔ایونٹ کا شیڈولڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد، یو اے ای نیشنل ڈے) سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیمیں مجموعی طور پر 34 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔