پاک چین تعلقات مزید مضبوط، صدر زرداری اور چینی صدر کی اہم بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، اقتصادی اشتراک اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات سے پہلے صدر آصف زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ عظیم عوامی ایوان میں پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے گرمجوشی سے استقبال کیا، جبکہ چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر پاکستان کے لیے خیرمقدمی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں صدور نے پاک چین دوستی، معاشی شراکت داری اور سی پیک منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف زرداری نے چین کے ساتھ مضبوط اور دیرپا تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک چین تعلقات کو گہرے اور مستحکم قرار دیا۔
صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین کی عالمی ترقی میں شراکت داری کو سراہا اور پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) 2.
0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر گفتگو کی۔ اعلامیے کے مطابق، سی پیک سے خطے میں رابطوں، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
ملاقات کے بعد سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
بعد ازاں، چینی صدر شی جن پنگ نے صدر آصف زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر زرداری نے چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام انہیں ایک عظیم رہنما اور دیرینہ دوست کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-9
دوحا/ اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف زرداری آج دوحا میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے قطر کے دارالحکومت دوحا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دوحا سیاسی اعلامیہ منظور کیا جائے گا۔