جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کا نوجوان اور مائیں بہنیں بھی قربانیاں دے رہی ہیں، جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں لہذا آج کا یہ دن اس تحریک کے تمام شہداء کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیریوں کی وکالت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، اگر پاکستان جسم ہے تو کشمیر روح، مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل کا مسئلہ ہے، جان دے سکتے ہیں، کشمیر کاز سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر چوک میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف علی عتیق امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، حافظ محمد اسلم صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب، مولانا عبدالرزاق مہتمم جامع العلوم، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی رہنما جماعت اسلامی ملتان، میاں منیر احمد بودلہ، مزمل بھائی امیر جماعت اسلامی غربی زون، ڈاکٹر خالد رشید، چوہدری محمد امین اور دیگر ذمہ دران موجود تھے۔

 ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ سری نگر میں نہ لڑی تو بھارت یہ لڑائی مظفر آباد تک لے آئے گا، جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مقبوضہ وادی کا نوجوان اور مائیں بہنیں بھی قربانیاں دے رہی ہیں جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں لہذا اج کا یہ دن اس تحریک کے تمام شہداء کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور ان تمام سرفروشو ں کو جنہوں نے بھارت کی پیلٹ گن سے اپنی بینائی گنوا دی اس کے ٹارچر سیلز میں اذیتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے جسمانی اعضا کھو بیٹھے ان سب کو ہم اپنے محسن قرار دیتے ہوئے سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں اس طرح جاری ہیں کہ ہندوستان تمام تر بین الاقوامی کمٹمنٹ کے باوجود کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق آزادی دے گا کے باوجود مظالم کا ارتکاب کرتے چلا جا رہا ہے، 5اگست 2019 کو مودی نے ہندوستانی آئین کی دو اہم دفعات 370 اور 35 اے کو ختم کرتے ہوئے کشمیر ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے اس وقت سے کی تمام سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے، کسی طرح کی آزادی اظہار ختم ہے اور ساتھ ساتھ یہ کہ پریس کی آزادی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت کی داستان لوگوں تک نہیں پہنچنے دی جا رہی ہے اور اج کل کی دنیا میں بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ ظلم و جبر کے پہاڑ کشمیریوں پر توڑتا چلا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا، شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین

—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔

مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتب

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
  • مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
  • جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ